27 جولائی 2014 - 10:26
صوبہ انبار میں 100 سے زائد تکفیری ہلاک

عراق کی فوج نے صوبہ انبار میں متعدد داعشی تکفیریوں کو ہلاک کیا ہے۔

ابنا: صوبہ انبار عراق کے مغرب میں واقع ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبہ انبار کے شہر کرمہ میں بیداری کونسل کے سربراہ محمود المرضی نے کہا کہ فوج اور اس کونسل کے جوانوں نے السجر علاقے میں آپریشن کرکے داعش کے سو سے زائد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ستر سے زائد داعشی تکفیری زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن علاقے کو داعش کے تکفیریوں سے پاک کرنے تک جاری رہے گا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ داعش اور دیگر تکفیری گروہوں میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں کیونکہ دیگر تکفیری گروہ داعش کی برتری قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

.......

/169